قومی اسمبلی میں میاں اسلم کی پارلیمانی کارکردگی

    قومی اسمبلی2002-2007 کے ریکارڈ کے مطابق میاں اسلم نے کسی بھی رکن قومی اسمبلی کے مقابلے میں سب سے زیادہ تجاویز، سوالات، نوٹس اوربل پیش کئے ۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں 1089سوالات، 169قراردادیں، 62تحاریک التوا، 65توجہ دلاﺅ نوٹس، 52تحریکیں اور 105بجٹ کٹوتی کی تحریکےںپیش کیں۔
قومی اسمبلی میں میاں اسلم کی قراردادیں
    میاں اسلم نے اسلام آباد سے ایم این اے کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں جن مسائل پرقراردادیں پیش کیں ،ان میں
• سرکاری ملازمین کومکانات کی منصفانہ الاٹمنٹ
• پانچ فیصد کٹوتی کاخاتمہ
• پنشن میں اضافہ
• سلیکشن گریڈ اورموواوور کی بحالی
• دیہات میں ترقیاتی کام کے لیے فنڈز کامطالبہ
• ڈی بارہ میں ترقیاتی کام شروع کرنے کامطالبہ
• جیلوں میں قیدیوں سے انسانی سلوک
• سرکاری ملازمین کے بچوں کےلئے Benevolentفنڈ سے تعلیمی وظائف جاری کرنے
• چھوٹے مکانوں کاپراپرٹی ٹیکس ختم کرنے
• اسلام آباد کے ڈومیسائل پرتمام صوبوں میں ملازمت کاحق دینے
• مہنگائی ختم کرنے اورعام شہری کو ریلیف پیکج دینے
• تعلیمی نصاب میں بہتری
• اسلام آباد میں بسنت پر پابندی لگانے
• متروکہ املاک جائز قیمت پرموجودہ قابضین کودینے یا منصفانہ کھلے عام نیلام
• عام آدمی کےفون کابل کم کرنے کے لیے ٹیلی فون لائن رینٹ کاخاتمہ کرنے
• غیر معیاری ادویات کی روک تھام
• سیلف فنانسنگ کے تحت تعلیمی اداروں میں غیرمنصفانہ خصوصی سیٹوں کاخاتمہ
• فوج میں اسلامی طور طریقے کم کرنے کی پالیسی کا نوٹس
• گھریلو صارفین کے لیے 500یونٹ تک فلیٹ ریٹ پربجلی کا کم خرچ بل،
• NIH شعبہ الرجی کی برانچ صوبہ سرحد میں کھولنے کامطالبہ
• اسلام آباد ماڈل کالجز کے ڈیلی ویجز ٹیچرز مستقل کرنے کامطالبہ
• سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ منصفانہ بنانے کامطالبہ
• اسلام آباد کے کالجوں میں تمام طلبہ وطالبات کے داخلوں کی یقین دہانی
• علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے طلبہ وطالبات کے لیے سہولتوں
کی قراردادیں نمایاں ہیں۔
قومی اسمبلی میں میاں اسلم کے توجہ دلاﺅ نوٹس

    میاں اسلم نے قومی اسمبلی میں معمول کی کاروائی روک کر عوام کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لیے جو توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کئے ،ان میں
• ملک بھر سے مہنگائی کم کرنے
• کراچی کی صورتحال پرقابو پانے
• وانا آپریشن بند کرنے
• اسلام آباد کےلئے غازی بروتھا واٹر پراجیکٹ جلد شروع کرنے
• پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ واپس لینے
• کراچی ضمنی الیکشن میں 12شہادتوں کانوٹس لینے
• اسلام آباد دیہی علاقہ اپنی زمین پراپنا مکان تعمیر کرنے پر پابندی ختم کرنے،
• خواتین یونی ورسٹی میں مرد طلبہ کو داخلہ دینے کا فیصلہ واپس لینے
• اسلام آباد زون 2، 3 اور 4 میں بجلی کے کنکشنوں پرعائد پابندی ختم کرنے
• آرمی ہاﺅسنگ سکیموں کے لیے جبری طور پر اراضی حاصل کرنے کاسلسلہ روکنے
• سانپ کاٹے کی نایاب ویکسین فراہم کرنے
• OPFطالبات کے لیے تعلیمی ڈگری کے اجراء میں طویل تاخیر کانوٹس لینے
• PIDEملازمین کو Ph.D پروگرام مکمل کرنے کے باجود ڈگری جاری نہ کرنے
• وزارت داخلہ سٹینڈنگ کمیٹی کے فیصلوں پرعمل میں تاخیر
• مستحقین کے لیے پاکستان بیت المال کے بجٹ میں کمی کانوٹس لینے
• اسلام آباد انڈسٹریل ایریا سے آلودگی ختم کرنے کے لیے اقدامات
جیسے اہم مسائل پرتوجہ دلاﺅ نوٹس شامل ہیں۔

قومی اسمبلی میں میاں اسلم کے آئینی بل
    میاں اسلم نے قومی اسمبلی میں جو بل پیش کئے ان میں
• غیرا خلاقی اشتہارات کی ممانعت،
• شادی کی تقریبات میں اسلحہ کی نمائش روکنے ،
• خواتین کے لئے مساوی حقوق،
• ملازمین کی برطرفی کے اختیارات میں ترمیم کرکے ملازمت کاتحفظ یقینی بنانے کابل
• نادار اقرباءکی کفالت کابل
• بینکنگ آرڈیننس 1962میں مزید ترمیم
• حدود آرڈیننس 1979میں ترمیم
• حدود آرڈیننس 1992کی دفعات میں ترمیم
• Paper Rlelative سیکورٹی بل،
• اور اسلام آباد میں قانون کرایہ داری
کے بل سمیت کئی بل شامل ہیں۔
قومی اسمبلی میں میاں اسلم کی تحاریک برائے بحثل
•میاں اسلم کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تحاریک برائے بحث میں تعلیمی پالیسی
• میڈیا پالیسی
• ٹرانسپورٹ سسٹم
• ڈیلی ویجز ملازمین کومستقبل کرنے کابل
• کم آمدنی ملازمین کےلئے ہاﺅسنگ سکیم پر عمل
کےلئے تحاریک شامل ہیں۔

۔
قومی اسمبلی میں میاں اسلم کی تحاریک التواء
    میاں اسلم کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی التوا ءکی تحریکوں میں
• فوجی افسروں کو زرعی زمینوں کی غیر منصفانہ الاٹمنٹ
• سرکاری ملازمین کےلئے انکریمنٹ
• اسلام آباد شہری اور دیہی علاقہ میں پانی کی قلت
• مہنگائی، پنشن اورملازمین کی تنخواہ
کے مسائل شامل ہیں۔