


میاں اسلم کی پہچان ،رابطہ عوام
میاں اسلم کی پہچان رابطہ عوام ہے ۔ اپنے حلقہ میں وہ عوام کے دکھ سکھ میں شرکت کی مثال ہیں۔ میاں اسلم کے مطابق ان کی سب سے بڑی کامیابی چوبیس گھنٹے عوام کاساتھ ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ان کا جی چاہتا ہے کہ وہ ہر وقت عوام کے درمیان رہیں،ان کے مسائل حل کرتے رہیں اس لیے وہ سماجی تقریبات اور عوامی اجتماعات میں شرکت کو ایک ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
میاں اسلم نے رابطہ عوام کوجدید انداز میں منظم کرتے ہوئے اسے ایک ادارے کی حیثیت دی ہے ۔ انہوں نے اسلام آباد کے ہرسیکٹر اور گاﺅں میں عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کردی ہے۔ مقامی مسائل پر عوامی رابطہ اجتماعات کااہتمام کیا جاتا ہے جن میں عام لوگ شریک ہو کر اپنے مسائل پیش کرتے ہیں۔ میاں اسلم پبلک سیکرٹریٹ میں تمام مسائل اور ان کے حل کے لیے ہونے والی پیش رفت کا اپنے ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔