


پبلک سیکرٹریٹ ایک نئے سیاسی کلچر کی بنیاد
اسلام آباد میں میاں اسلم پبلک سیکرٹریٹ ایک نئے سیاسی کلچر کی بنیاد
میاں اسلم نے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوتے ہی عوام کی سہولت کے لیے دفتر جماعت اسلامی میلوڈی میں میاں اسلم پبلک سیکرٹریٹ قائم کردیا ۔جس میں ہرروز اسلام آباد کےشہری میاں اسلم سے ملاقات کرکے انہیں اپنے مسائل پیش کرتے ہیں ۔ عوام کے پیش کردہ مسائل اورانہیں حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں سے ہونے والے مذاکرات کے لیے پبلک سیکرٹریٹ چوبیس گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ اس طرح میاں اسلم نے اسلام آباد میں ایک نئے سیاسی کلچر کی بنیاد رکھی ہے۔ میاں اسلم کاکہنا ہے کہ ہماری سیاست کی بنیاد خلوص، محبت اورخدمت ہے اس لیے پبلک سیکرٹریٹ میں آنے والے ہرشخص کو برابر کادرجہ دیا جاتا ہے۔ میاں اسلم نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے بعد بھی پبلک سیکرٹریٹ جاری رکھنے کافیصلہ کیا ۔ اس طرح ہرروز عوام بڑی تعداد میں اپنےروزمرہ مسائل کے حل کے لیے پبلک سیکرٹریٹ میں رابطہ اور میاں اسلم سے ملاقات کرتے ہیں اورمیاں اسلم کی کوششوں سے لوگوں کو پولیس، سی ڈی ، ہسپتال،تعلیمی اداروں اوردوسرے محکموں مےںدرپیش مسائل فوری طور پر حل ہوجاتے ہیں۔میاں اسلم پبلک سیکرٹریٹ کو ایک باقاعدہ ادارے کی حیثیت دی گئی ہے۔ جماعت اسلامی کے بزرگ رہنماء اور وزارت خزانہ کے ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری مختار احمد بھٹی سیکرٹریٹ کے سربراہ ہیں۔ پبلک سیکرٹریٹ کے علاوہ میاں اسلم کی رہا ئش گاہ الفلاح ہال میں بھی عوام کی سہولت کے لیے استقبالیہ بنایا گیا ہے۔